عالمی

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے جمعہ کو ملاقات کی۔ ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دیرینہ دوست ہیں،مشکل وقت میں جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے ۔

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ جاپانی سفیر نےجاپان کا پاکستان کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ۔اوورسیز ڈویلپمنٹ اسسٹنس (او ڈی اے ) کے 70 سال مکمل ہونے کا ذکر بھی کیا گیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button