کاروباری
پرنس کریم آغا خان بلند پایہ شخصیت ،ان کا پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام تھا، وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
پرنس کریم آغا خان اور ان کی برادری نے پاکستان کی بنیاد اور ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا ہز ہائی نیس پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلند پایہ شخصیت تھے، ان کا پاکستانیوں کے دلوں میں خاص مقام تھا، پرنس کریم آغا خان اور ان کی برادری نے پاکستان کی بنیاد اور ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان ایک روحانی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ مدبر اور صاحب بصیرت لیڈر تھے، ان کا امت مسلمہ اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے غیر معمولی وژن اور عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمت، قیادت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل وابستگی کی شاندار میراث آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی