قومی

‎مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ، پی پی پی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتی ہے، رہنما پی پی پی شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ ‎مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پی پی پی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتی ہے۔ بدھ کو پی پی پی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق شازیہ مری نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پرہم بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کی حق خود ارادیت کی بھرپورحمایت کرتے ہیں،کئی دہائیوں سے کشمیری عوام جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اپنی بنیادی آزادیوں سے محروم ہیں،‎مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور اس کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی کی کشمیری کاز کے دفاع کی ایک طویل تاریخ ہے، پی پی پی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل چاہتی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو مقبوضہ علاقوں پربھارتی مظالم اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے پر خاموش نہیں رہنا چاہیے، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر اس وقت تک ساتھ کھڑی رہے گی جب تک ان کو حق خود ارادیت نہیں ملتا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کیا جاسکتا اور آزادی کیلے ان کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، کشمیر کشمیریوں کا ہے اور ان کی آزادی ناگزیر ہے

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button