عالمی
اپنے جوہری پروگرام کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے ، ایران

ایران نے کہا ہے کہ اس نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی ،تاہم وہ اپنے جوہری پروگرام کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ ارنا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سیاسی مشیر علی شمخانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اپنے قانونی جوہری حقوق کا دفاع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا ، تاہم وہ اپنے قانونی حقوق کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا خواہ وہ سیاسی ہوں یا تکنیکی ۔ جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس شعبے میں ایران کی سائنسی خود مختاری بعض بڑی قوتوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی جو اس سائنسی اور فنی پیش رفت کو مقید کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔