جنوبی کوریا، مسافر طیارے میں ٹیک آف سے قبل آ تشزدگی سے 7 افراد زخمی

جنوبی کوریا کے شہر بوسان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر طیارے میں آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے وام نے جنوبی کورین حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایئر بوسان کی ایئربس A321-200 جو بوسان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کم ہے سے ہانگ کانگ روانہ ہو رہی تھی ،کے پچھلے حصے میں پرواز سے پہلے ہی آگ بھڑک اٹھی،طیارے میں 169 مسافر، 6 عملے کے ارکان اور 1 مینٹی ننس ورکر سوار تھا، ان سب کو ہنگامی ایئر سلائیڈ کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا،
فوری طور پر آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کے فوراً بعد جنوبی کوریا کی وزارتِ زمین، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ نے تحقیقات کے لیےخصوصی ٹیم تشکیل دی اور 7 ماہرین کو جائے وقوعہ پر بھیجنے کا اعلان کیا۔وزارت کے ہوابازی و تکنیکی معلوماتی نظام کے مطابق یہ طیارہ 17 سال سے سروس میں تھا۔ حکام طیارے کی دیکھ بھال اور تکنیکی مسائل کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔