کھیلوں کی دنیا

ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو 8وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔میزبان خواتین ٹیم نے مہمان بنگلہ دیش ویمنز کی جانب سے ملنے والا 145 رنز کا ہدف 16 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز ویمن کی جانب سے ڈینڈرا ڈوٹن نے نا قابل شکست دھواں دار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

منگل کو وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس کے مقام پر کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 144 رنز بناکر ویسٹ انڈیز ویمنز کو میچ میں کامیابی کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان نگار سلطانہ ناقابل شکست 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔

شرمین اختر 37 اور سوبھانہ موسٹری نے 22 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز اور ایفی فلیچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ہیلی میتھیوز کی ناقابل شکست 60 اور ڈینڈرا ڈوٹن کی نا قابل شکست اور دھواں دار 51 رنز کی دلکش اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف ہدف 16 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم کو میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈینڈرا ڈوٹن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button