ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک پارٹنرشپ کی توثیق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےچین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے منگل کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک پارٹنرشپ کی توثیق کی جو دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا سنگ بنیاد ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کی پیشرفت کا جائزہ لیا، یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کو بڑھانا ہے۔ ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور اپنی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چینی سفیر نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نائب وزیر اعظم کو 18 فروری کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے پروگرام ’’کثیر جہتی، اصلاحات اور عالمی نظم و نسق میں بہتری‘‘میں شرکت کی دعوت دی۔ نائب وزیر اعظم نے کثیر الجہتی تعاون کے لئے پاکستان کے عزم پر زور دیتے ہوئے دعوت قبول کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button