عالمی
فلپائن،بحری جہاز میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک

فلپائن میں بحری جہاز میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق فلپائن کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ ملک کے دارالحکومت منیلا میں شپ یارڈ میں آگ لگنے والے جہاز کے سٹوریج روم میں پھنس جانے کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے۔فائر فائٹر رونالڈو سانچیز نے بتایا کہ آگ رات 9 بجے کے قریب لگی۔
نیوٹاس شہر کے شپ یارڈ میں جہاز کی مرمت کرنے والے 25 کارکنوں میں سے دو کارکن ہلاک ہو گئے۔ہلاک شدگان کی لاشیں بحری جہاز کے بیلسٹ ٹینک کے قریب سٹوریج روم کے اندر سے ملی ہیں۔ حکام آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔