کھیلوں کی دنیا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید دو میچزکا فیصلہ ہو گا

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں کل (بدھ کو) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ کنگزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں فارچیون باریشال اور ڈھاکہ کیپٹلزکی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں 29جنوری کو میگا ایونٹ کے 37ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز اور چٹاگانگ کنگزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، رنگپور رائیڈرز کی ٹیم کو نور الحسن لیڈ کریں گی اور چٹاگانگ کنگزکی ٹیم کو محمد متھن لیڈ کریں گے۔ اسی روز ٹورنامنٹ کا 38ویں میچ میں فارچیون باریشال اور ڈھاکہ کیپٹلزکی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی ۔

فارچیون باریشال کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال کریں گے جبکہ ڈھاکہ کیپٹلزکی قیادت لٹن داس کریں گے ۔بی پی ایل کے دونوں میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button