کاروباری

نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 12.83 فیصد اضافہ

نان ٹیکسٹائل ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 12.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 7.56 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران نان ٹیکسٹائل برآمدات سے 6.70 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6 مہینوں کے دوران نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات میں 0.86 ارب ڈالر یعنی 12.83 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران نان ٹیکسٹائل مصنوعات میں مجموعی طور پر 24.95 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی تھی اور مالی سال 23-2022 کی 11.22 ارب ڈالر برآمدات کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران نان ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 14.02 ارب ڈالر تک بڑھ گیا تھا۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 28.11 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 33.82 فیصد اور جفت سازی کی صنعت کی برآمدات میں 18.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button