عالمی
غزہ معاہدے کے حوالے سے حالیہ رکاوٹوں کا علم ہے ،ترجمان امریکی قومی سلامتی

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا کو غزہ معاہدے کے حوالے سے حالیہ رکاوٹوں کا علم ہے ۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے بیان میں باور کرایا کہ تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کو اسرائیلی حکومت کی منظوری حاصل ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقیناً سمجھوتے کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ان کا بڑا کردار ہے، البتہ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ کے لوگوں یا اسرائیلی قیدیوں کے گھرانوں کے لئےسب سے اہم یہ ہے کہ ان کے بچے اور گھر والے واپس لوٹ آئیں۔