قومی

ملتان: مبینہ پولیس مقابلہ،ڈکیتی،را ہزنی اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ملتان تھانہ قادر پور راں کے علاقہ لعل عیسن موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد ڈکیتی،راہزنی، ہاؤس رابری،چوری اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق بدھ کو رات گئے تھانہ قادرپور راں پولیس نے لعل عیسن موڑ پر ناکہ بندی کی ہوئی تھی،اس دوران بنگل والا کی طرف سے 125 موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد آ رہے تھے،پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،موٹر سائیکل سوار رکنے کے بجائے واپس مڑ گئے،پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کیا تو وہ موٹر سائیکل پھینک کر نزدیکی کنو کے باغ میں داخل ہو گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،جسے پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چوری کی ایک 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی جبکہ دوملزمان فائرنگ کے دوران درختوں کی آڑ لیتے ہوئے فرار ہو گئے،علاقے کی ناکہ بندی کروا کر فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت منصب علی عرف صدری ولد اقبال قوم نول سکنہ بنگل والا کے نام سے ہوئی ہے،جسے علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔وقوعہ کا مقدمہ تھانہ قادرپورراں میں درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔گرفتار زخمی ملزم ملتان اور خانیوال کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی، راہ زنی، ہاؤس رابری، چوری اور موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button