قومی

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ، 4 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 خوارج کوہلاک کر دیا۔

بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 14 اور 15 جنوری کی درمیانی رات کوخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران، فوجی جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد4خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔علاقے میں کسی اور خارجی کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button