ٹاپ نیوز

بلاول بھٹو زرداری کا شاعر محسن نقوی کو خراجِ عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف شاعر محسن نقوی کو ان کی 29ویں برسی کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا،محسن نقوی نے پیپلز اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پی ایس ایف) میں شمولیت اختیار کی اور عوام کے حقوق کے لئے پی پی پی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا، قید و بند کی صعوبتوں کا بہادری سے سامنا کیا،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ان کی پارٹی سے غیرمتزلزل وابستگی کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں الیکشن کا ٹکٹ دیا تھا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے محسن نقوی کی شعری عظمت اور عوام سے ان کے گہرے تعلق کو سراہا، جس کا مظہر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے ان کی مشہور نظم ’’یا اللہ، یا رسول – بینظیر بے قصور‘‘ ہے، جو انصاف اور سچائی کے لیے ان کی وابستگی کا ثبوت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ محسن نقوی کی انسانیت اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی میراث سے سبق حاصل کریں۔ انہوں نے آزادی اظہار اور فن و ادب کے تحفظ کے لیے پیپلز پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا اور معاشرے میں رواداری، امن اور انصاف کو بنیاد قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button