عالمی

یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 26فیصدکااضافہ

یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر دسمبر2024تک کی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.135ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 1.695ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، دسمبرمیں یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 360.3ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جونومبرمیں 323.5ملین ڈالر اوردسمبر2023میں 284.9ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 17.845ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 13.435ارب ڈالرکے مقابلہ میں 33فیصدزیادہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button