قومی

تبت میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کی حکومت اور عوام گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،بیرسٹر عقیل ملک

مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ تبت میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر پاکستان کی حکومت اور عوام گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،

اس مشکل وقت میں ہم چینی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم اس آزمائش کی گھڑی میں چین کے عوام کے حوصلے اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لیے ہماری نیک تمنائیں اور مکمل یکجہتی شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button