قومی
ضلع قلعہ عبداللہ سے پولیو کاایک اور کیس سامنے آگیا،بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد27ہوگئی

ضلع قلعہ عبداللہ سے پولیو کاایک اور کیس سامنے آگیا،بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 27جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز 65ہوگئے۔
قومی ادارہ برائے ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2024ء میں پولیو کا 65واں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ کیس کی تصدیق ہوگئی
، پولیو وائرس سے ضلع قلعہ عبداللہ کی ڈیڑھ سالہ بچہ متاثر ہواہے ،بلوچستان میں اس وقت پولیو وائرس کے 27کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے 30دسمبر سے 7روزہ پولیو مہم شروع ہوگی ۔