ٹاپ نیوز

صدر آصف علی زرداری کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نےاس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لئے بھی نیک تمناوئوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button