نیشنل ویمنز ون ڈے کپ میں ( بدھ کو )دو میچ کھیلے جائیں گے

نیشنل ویمنز ون ڈے کپ میں (کل)بدھ کو دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ کانکرز اور انوینسبلز جبکہ دوسرا میچ چیلنجرز اور سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام قومی خواتین ون ڈے کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بدھ کو ٹورنامنٹ کے سترہویں میچ میں کانکرز اور انوینسبلز کی ٹیمیں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی ۔
کانکرز کو فاطمہ ثناء اور انوینسبلز کو منیبہ علی لیڈ کریں گی ۔ انوینسبلز 6 میں سے 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ کانکرز چار فتوحات کے ساتھ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسی روز دوسرا میچ چیلنجرز اور سٹرائیکرز کے درمیان شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
۔ چیلنجرز کی ٹیم عالیہ ریاض اور سٹرائیکرز کی ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔ چیلنجرز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سٹرائیکرز 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔