ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈی ۔8 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے مصر روانہ ہوگئے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈی۔8کے 11 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق 19 دسمبر کو ہونے والے سربراہ اجلاس سے قبل نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار (کل ) بدھ کو ڈی۔8وزرا کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم منگل کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں سیکا کے اجلاس میں ورچول شرکت کریں گے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار قاہرہ میں موجود اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button