قومی

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 18 دسمبر سے شروع ہوگی، ایمرجنسی آپریشن سینٹر

بلوچستان میں پولیو مہم 18 دسمبر سے شروع ہوگی۔ایمرجینسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم مزید ایک دن کے لئےموخرکردی گئی،بلوچستان میں انسدادپولیو مہم منگل 17 دسمبر کی بجائے بروز بدھ 18دسمبرسےشروع ہوگی، بلوچستان میں انسداد پولیو مہم دوسری بار موخر کردی گئی،اس سے پہلے مہم 16دسمبر کو شروع ہوناتھی۔یہ انسدادپولیو مہم صوبے میں رپورٹ ہونے والے حالیہ پولیو کے کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے پیش نظر شروع کی جارہی ہے۔

مہم کے دوران26لاکھ60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔پولیو مہم کے دوران11 ہزار600کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی۔جن میں 9ہزار326 موبائل ٹیمیں،904فکسڈ سائٹ او ر593ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں تین سال کے بعد اس سال 2024 میں باقی صوبوں کی بہ نسبت سب سے زیادہ 26 پولیوکے کیسز چمن،ڈیرہ بگٹی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، جھل مگسی، ژوب،قلعہ سیف اللہ ، پشین ، لورالائی، نوشکی،چاغی اور خاران جعفرآباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button