کھیلوں کی دنیا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ منگل کو کھیلا جائے گا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل (منگل کو) ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

میزبان بھارتی خواتین ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈین کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارتی ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیزن ویمن ٹیم کو 49 رنز سے شکست دی تھی

۔ ویسٹ انڈیزکی ویمنز ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں اس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ ہوگی ۔ٹی ٹونٹی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے ۔

بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کورلیڈ کریں گی جبکہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم ہیلی میتھیوزکی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل منگل کو ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 19 دسمبر کو اسی مقام ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل سپورٹس اکیڈمی، نوی ممبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد ون ڈے سیریز کا آغاز 22 دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ ریلائنس سٹیڈیم، ودودرا میں کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بقیہ میچز بالترتیب 24 اور 27 دسمبر کو کھیلے جائیں گے اور وہ دونوں میچز بھی ریلائنس سٹیڈیم، ودودرا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button