عالمی

شام کی عوام بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنی قسمت کا انتخاب خود کر ے گی ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ شام عوام بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنی قسمت کا انتخاب خود کر ے گی ۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریش نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کو مشرق وسطیٰ میں امید کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے ایک ہموار سیاسی منتقلی پر زور دیا ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ شام میں ایک جامع سیاسی عمل کے ساتھ اقتدار کی ہموار منتقلی کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے جس میں تمام اقلیتوں کے حقوق کا مکمل احترام کیا جائے گا، اور اس کی علاقائی سالمیت کو مکمل طور پر بحال کرنے کے ساتھ ایک متحدہ خودمختار شام کی طرف راہ ہموار کی جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں شامی عوام پر مکمل اعتماد کرتا ہوں کہ وہ اپنی قسمت کا انتخاب خود کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ شام کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ریاست کا مستقل ہونا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ شام کے لیے ان کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن آگے بڑھنے کے لیے تمام اہم فریقین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری کا فرض ہے کہ وہ مختلف شامی رہنماؤں کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے ۔انہوں نے نوٹ کیاکہ شام میں کافی تقسیم تھی اور اب ملک میں اتحاد اور بحالی کا وقت ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ گولان پر اسرائیل کا قبضہ ہے لیکن افسوس ہے کہ اس قبضے کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل بہت ضروری ہے جو نہیں ہو رہاہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ ہمیشہ شامی شہریوں کی مدد کے لیے پرعزم رہا ہے اور رہے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button