کھیلوں کی دنیا
پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی۔
جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کرپائی۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔