ٹاپ نیوز
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو ان کے 53ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرات و بہادری کی لازوال مثال قائم کی، قوم اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کی مادر وطن کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر ے گی۔