ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کا فیصلہ ہوگا

امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیر اہتمام ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ کے آٹھویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹےدار مقابلے ابوظہبی میں جاری ہیں۔
ابوظہبی ٹی 10کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل (جمعرات کو ) مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دکن گلیڈی ایٹرز اور بنگلہ ٹائیگرزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں دہلی بلز اور چنائی بریوز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرا میچ ناردرن واریئرز اور نیویارک سٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔
تینوں میچز شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ 12روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10ٹیموں میں دکن گلیڈی ایٹرز،یوپی نوابز،چنائی بریوز،ٹیم ابوظہبی،عجمان بولٹس،ناردرن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز،نیویارک سٹرائیکرز،موریس ویل سیمپ آرمی اوردہلی بلزشامل ہیں۔ رائونڈ رابن مرحلے کی 4صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لئے کوالیفائی کریں گی، ابتدائی 2پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیمیں ایلیمینیٹرون اور پھر ایلیمینیٹر ٹو میچ یکم دسمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں میچوں کی فاتح ٹیم ایک ہی دن کوالیفائر 2میں مقابلہ کریں اسی دن سنسنی خیز فائنل 2 دسمبر 2024 کو کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن نیو یارک سٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی