ڈبلیو ٹی اے فائنلز، ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں پرپل گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کےسیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
26 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پرپل گروپ کے دوسرے میچ میں چین کی حریف کھلاری ژینگ کنوین کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سعود یونیورسٹی انڈور ایرینا میں جاری ہیں۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں 26 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاری ژینگ کنوین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا