عالمی
چین کا انسان بردار خلائی مشن شینزو 18 کا عملہ چھ ماہ کے بعد واپس آگیا

چین کا انسان بردار خلائی مشن شینزو 18 کا عملہ چھ ماہ کےبعد واپس آگیا۔
شنہوا کے مطابق چائنا مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے)نے بتایا کہ انسان بردار خلائی مشن شینزو 18 چھ ماہ خلائی سٹیشن پر رہنے کے بعد پیر کی صبح 1بجکر 24 منٹ پر منگولیا میں ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر لینڈ کیا ، جس میں خلاباز یی گوانگفو، لی کانگ اور لی گوانگسو شامل ہیں ۔سی ایم ایس اے نے کہا کہ تینوں خلابازوں نے192 دن مدار میں گزارے ۔بیان میں کہا گیا کہ خلاباز قرنطینہ میں رہیں گے جس کے دوران ان کا طبی معائنہ کیا جائے گاج س کے بعد وہ بیجنگ میں میڈیا سے ملاقات کریں گے۔