کھیلوں کی دنیا

پاکستان کی طرف سے عرفان خان اور صائم ایوب کا ون ڈے ڈیبیو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز عرفان خان اور اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے میلبورن کرکٹ گرائونڈ، میلبورن کے مقام پر آسٹریلیا کے خلاف جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ عرفان خان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ،وہ ون ڈے ڈیبیو کرنے والے 243 ویں جبکہ صائم ایوب ون ڈے کیریئر کا آغاز کرنے والے 244ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹاس سے قبل صائم ایوب اور عرفان خان کو ان کے ڈیبیو پر گرین کیپ دی۔ بھارت میں گزشتہ سال ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا یہ پہلا ون ڈے میچ ہے۔صائم ایوب اپنے کیریئر کے پہلے ون ڈے میچ میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے وہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ون ڈے میچ میں ایک رن بناکر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button