سعودی عرب،ریاض سیزن کے تحت السویدی پارک میں یمنی ویک کا آغاز

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’’ریاض سیزن ‘‘کے تحت السویدی پارک میں یمنی ویک بدھ تک جاری رہے گا۔اردو نیوز کے مطابق جس کے لیے بکنگ وی بک کے ذریعے آن لائن کرائی جا سکتی ہے۔یمنی ویک کے تحت یمنی کی ثقافت اور ورثے سے آگاہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فنکاروں کا ایک گروپ شریک ہوگا جس میں کارنیوال، لوک داستان اور فنکارانہ پرفارمنس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف گروپوں اور فنکاروں کو شام کے پروگراموں میں شریک کیا جائے گا علاوہ ازیں یمنی پکوان جو عرب عوام میں بے حد مقبول ہیں پیش کیے جائیں گے۔السویدی پارک میں اس سے قبل انڈین ویک، فلپائن اور پاکستانی ویک بھی پیش کیا گیا تھا جس میں مختلف قومیتوں کے سیاحوں کی موجودگی نے یہاں پیش کیے جانے والے پروگراموں کو کامیاب بنایا تھا۔پاکستانی پروگراموں میں فنکاروں کی موسیقی پر پرفارمنس قابل دید تھی اور روایتی پاکستانی کپڑوں اور کھانوں کو بھی یہاں آنے والوں نے بے حد پسند کیا تھا۔