ٹاپ نیوز
بلاول بھٹو زرداری کا چوہدری اظہر حسنین سے انکی ہمشیرہ کی انتقال پر اظہار تعزیت

پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سکھر سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری اظہر حسنین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے تعزیتی پیغام میں چوہدری اظہر حسنین سے انکی ہمشیرہ کی رحلت پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔