قومی

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات

جمہوریہ چیک کے سفیر لیدیسلاو سٹینہبل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مشائلا کروتووا کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک کمیونیکیشن میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے۔ فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی، اور دونوں فریقین نے دوطرفہ ڈیجیٹل تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیجیٹل سیکٹر میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button