قومی

28 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کا خاتمہ ہماری اولین قومی ترجیح ہے، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 28 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پولیو کا خاتمہ ہماری اولین قومی ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے پولیو کی موجودہ صورتحال اور آئندہ مہم کی تیاریاں سے متعلق جائزہ لیا ۔اس دوران نیشنل ای او سی کی قیادت کی جانب سے تفصیلی بریفنگ فراہم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وائرس کی بروقت تشخیص کے لیے موثر سرویلنس نظام قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ایک موثر روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے، ترتیب شدہ حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہائی رسک ایریاز کے لیے وفاق اور صوبوں نے مل کر ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔پولیو وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا قومی مقصد ہے، وائرس کی سرکولیشن روکنے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں، معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو قطرے پلائیں تاکہ وہ مستقل معذوری سے محفوظ رہ سکیں، پولیو کے خاتمے کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ کامیاب پولیو مہم کے انعقاد سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز آپ کے بچوں کو مستقل معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے آپ کی دہلیز پر آتے ہیں، پولیو ورکرز کو خوش آمدید کہیں اور ان سے بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران جب پولیو ورکرز آپ کے دروازے پر آئیں تو ان کا خیرمقدم کریں۔انہوں نےوالدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین لازمی پلوائیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button