ٹاپ نیوز
ایوان بالا نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2024کی منظوری دے دی

ایوان بالا نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2024کی منظوری دے دی۔اتوار کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے یہ بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے اس کی شق منظوری لی۔بعد ازاں ایوان نے اس کی منظوری دے دی۔