قومی

آئینی ترمیم میں توقع سے زائد ووٹ ملے ہیں‘ سینیٹر فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر‘سینیٹر فیصل واوڈا نے 26ویں آئینی ترمیم کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں توقع سے زائد ووٹ ملے ہیں‘9مئی کے بعد عمران خان نے رات کی تاریخی میں مجھے لاہور بلوایا تو میں نے انکار کر دیا کیونکہ میں رات کی تاریخی میں نہیں دن کے اجالے میں ملنا پسند کرتا ہوں‘ اب پاکستان کے عوام کو ترامیم پر ترامیم‘ ترقی پر ترقی اور خوشحالی پر خوشحال نظر آئے گی‘پی ٹی آئی کے موجودہ عہدیداروں نے عمران خان کو اس جگہ پہنچایا ہے‘اگر عمران خان اس وقت میری بات مان لیتے تو آج جیل کی بجائے اچھی جگہ پر ہوتے۔

وہ اتوار کی رات سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ اٹل حقیقت ہے کہ سیاسی بونوں کا قد کبھی بڑا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے عدالتوں میں تاریخ پر تاریخ ہوتی تھی اور پارلیمنٹ کے اندر ترامیم پر ترامیم کا لفظ مشہور ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترامیم کے بعد بھی خطرات منڈلاتے رہتے ہیں لیکن ان کا مقابلہ کرنے والا اصل کھلاڑی ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ با نی پی ٹی آئی کے لئے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیکھ رہا‘ عمران خان اپنے کیے پر اب پھنس چکے ہیں‘ یہ کیسی اپوزیشن ہے جو آئینی ترامیم کی تو مخالف لیکن اس کی شقوں کی حمایت میں ووٹ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل جا کر ملنے اور مسودہ پیش کرنے والوں کا جو حال کیا ہے وہ آج تک کسی کا نہیں ہوا لیکن ان لوگوں کی اپنی عزت‘بے عزتی کی زرا پرواہ نہیں ہے ان لوگوں نے تو اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے لئے بانی پی ٹی آئی کو اندر کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فارم 47والے بیانیے کو پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نے اپنے ہاتھوں سے دفنا دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button