قومی

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارکباد

صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہینوں نے ہر شعبے میں بہترین کھیل پیش کیاخاص طور پر نعمان علی اور ساجد خان نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے بھی شاندار کھیل پیش کیا،ساڑھے تین سال بعد قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی،پوری قوم کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button