ٹاپ نیوز

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے کے حوالے سے اکثریتی ججزنے وضاحت جاری کردی

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے کے حوالے سے اکثریتی ججزنے وضاحت جاری کردی۔ دو صفحات پر مشتمل وضاحت میں کہا گیا ہے کہ چونکہ کمیشن اور پی ٹی آئی دونوں نے دوسری وضاحت طلب کی ہے اس لیے ہم قانون کی اچھی طرح سے طے شدہ وضاحت کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کے اثرات ہمارے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتے۔

سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 51 کی شق (6) اور شق (3) کے پیراگراف (سی) کے تحت مخصوص نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے ذریعے رائے دہندگان کی متناسب نمائندگی کے حق کو نافذ کرنے کے مختصر حکم نامے میں یہ ریلیف دیا، لہذا، ہمارے مختصر آرڈر کے اجراء کے بعد الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کا کوئی اثر نہیں پڑے گا اور کمیشن اس کا پابند ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیے گئے فیصلے کو اس کی روح کے مطابق نافذ کیا جائے اور مزید وضاحت طلب نہ کی جائے۔

آفس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ یہ وضاحت کمیشن اور پی ٹی آئی کے نمائندے کو بھیجی جائے جنہوں نے وضاحت کے لیے درخواست دائر کی تھی اور اس وضاحت کو سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کیا جائے۔ دونوں سول درخواستوں کو نمٹایا جاتا ہے۔اکثریتی ججز نے وضاحت میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک متفرق درخواست میں استدعا کی کہ مختصر حکم نامہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 166 اور 104 کے تحت ہے، سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں سیکشن 104اے کو شامل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے بھی ایک متفرق درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ یہ معاملہ تشریح طلب ہے، سپریم کورٹ کے مختصر حکم نامہ کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔دوسری وضاحت میں ججز نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تفصیلی فیصلے میں تمام سوالات کے جوابات دے دیئے ہیں، آرٹیکل 189 کے تحت ہمارے فیصلے کا اطلاق لازم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button