قومی
سفیر عاصم افتخار احمد کا فرانس کے معروف آرٹ میلے کا دورہ، پاکستانی آرٹسٹوں کے دلکش فن پاروں کی پذیرائی

فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے فرانس کے معروف آرٹ میلے ”ایشیا نا” کا دورہ کیا جس میں لاہور کی آرٹ گیلری ‘او آرٹ اسپیس’ کے تحت 14 پاکستانی آرٹسٹوں کے دلکش فن پاروں کی نمائش کی گئی ہے۔
پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق آرٹ فیئر میں ”کرونیکلز بانڈ” کے عنوان سے پاکستان کے عصری آرٹ منظر نامے میں نمایاں اہمیت کے حامل آرٹسٹوں کی زبردست پذیرائی کی گئی ہے۔
پاکستانی سفیر نے عمر نبی، کے ایم نعیم، وسیم احمد اور منتظمین سے ملاقات کی۔ نمائش میں پاکستانی آرٹسٹوں کی شاندار، منفرد اور اعلی معیار کے تخلیقی فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔