عالمی

ترکیہ اور شام میں6.1 شدت کا زلزلہ ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں بدھ کو 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔زلزلہ پیما مرکز ’یورپین مڈیٹریزن سیسیمولوجیکل سینٹر‘ نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 9کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے شام کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے،تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button