ٹاپ نیوز
26 ویں آئینی ترمیم تحریک انصاف کے بغیر نہیں ہوسکتی: جے یو آئی

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضٰی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم تحریک انصاف کے بغیر نہیں ہوسکتی۔
کامران مرتضٰی نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے تحریک انصاف کے بغیر اسے ہمیں متفقہ دستور نہیں کہہ سکیں گے۔
سینیٹر کامران مرتضٰی نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام پر تجویز دی ہے کہ فی الحال وقت کی ضرورت کے مطابق موجودہ سپریم کورٹ کے اسٹرکچر میں ہی 5 سال کیلئے آئینی بینچ بنادیے جائیں اور بعد میں اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
جے یو آئی رہنم کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ ان کے ذاتی علم میں ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استنبول اور عمرے کے ٹکٹ بک کروالیے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے عمل سے لگ رہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں۔