عالمی

ترکیہ کی یورپی یونین ممالک کو 80.4 ارب ڈالر کی برآمدات

ترکیہ نے یورپی یونین ممالک کو 80.4 ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ٹی آرٹی کے مطابق ترکیہ برآمد کنندگان کونسل (ٹی آئی ایم) کے صدر مصطفیٰ گل تیپے نے جنرل ٹریڈ سسٹم (جی ٹی ایس) کے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں سال کے جنوری تا ستمبر دورانیے میں ترکیہ نے یورپی یونین ممالک کو 3.1 فیصد اضافے کے ساتھ 80.4 ارب ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس اضافے سے 9 ماہ کے دوران ہماری برآمدات میں یورپی یونین کا حصہ 41.7 فیصد رہا ہے۔مصطفیٰ گل تیپے نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ یورپی یونین ممالک کے لئے کی گئی برآمدات میں جرمنی سرفہرست رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جرمنی کو ہماری برآمدات 15.3 ارب ڈالر رہیں۔ جرمنی کے بعد 9.4 ارب ڈالر کے ساتھ اٹلی دوسرے، 7.4 ارب ڈالر کے ساتھ سپین تیسرے، 7.2 ارب ڈالر کے ساتھ فرانس چوتھے اور 6.4 ارب ڈالر کے ساتھ ہالینڈ کا پانچویں نمبر پر رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button