عالمی
امارات نے مزید 37 ٹن امدادی سامان لبنان بھیج دیا

متحدہ عرب امارات نے لبنانی عوام کی سپورٹ کے لیے ایک اور امدادی طیارہ روانہ کیا ہے۔وام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے لبنانی عوام کی سپورٹ کے لیے بھیجے گئے طیارے پر خواتین اور بچوں کے لیے 37 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
امارات کی جانب سے روانہ کیے جانے والا یہ نواں طیارہ ہے۔اس مہم کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 375 ٹن خوراک، طبی سامان، شیلٹز اور بچوں کی ضروریات کی اشیا بھیجی جا چکی ہیں۔ واضح رہے کہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔