قومی
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی جے ڈی سی فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری سید ظفر عباس سے ملاقات

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جے ڈی سی فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری سید ظفر عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور جنرل سیکرٹری سید ظفر عباس نے معاشرتی بہتری، تعلیم، اور صحت کے منصوبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے نوجوانوں کی خدمت کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور مستقبل میں فری آئی ٹی پروگرام اور صحت کے مختلف شعبوں میں پاکستان بھر میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔