کھیلوں کی دنیا

فیڈرل فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے بی کے یونائیٹڈ کلب کو 0-4 گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے بی کے یونائیٹڈ کلب کو 0-4 گول سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عرفان خان نیازی نے بولان کے کھلاڑی فیصل محمود کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر بولان کلب کے صدر شمال خان بھی موجود تھے۔

جی سیون فور فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفہ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ دوسرے ہاف میں بولان کلب نے مقابلہ 0-4 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اویس احمد، سلیم شاہ، فیصل محمود اور صابر نے ایک، ایک گول کیا۔ بی کے یونائیٹڈ کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ فیڈرل فٹ بال لیگ میں (کل)بدھ کو بولان کلب کا مقابلہ جناح کلب سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button