کھیلوں کی دنیا

ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ، کراچی کی ڈیف کرکٹ ٹیم 104رنز بنا کر فاتح قرار

بہاولپور میں ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ، کراچی کی ڈیف کرکٹ ٹیم 104رنز بنا کر فاتح قرار پائی۔ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے آل پاکستان ٹی 20ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کراچی ڈیف کرکٹ ٹیم اور فیصل آباد ڈیف کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیاجس میں فیصل آباد کی ٹیم نے 102رنز سکور کئے جبکہ کراچی کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے 104رنز بنائے اور فاتح قرار پائی۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، صدر ڈیف ایسوسی ایشن مرزا وسیم بیگ، بہاول پور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر احمد ندیم، جنرل سیکرٹری عبد الرحمن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فواد انور، ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، ڈیف ایسوسی ایشن کے ممبران اور شائقین موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بہاول پور ڈیف سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوستی کپ2024ء کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیااور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کراچی ڈیف کرکٹ ٹیم کو فائنل میچ جیتنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button