پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 84 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا، انڈیکس میں مجموعی طور پر 1378.34 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 84 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا۔
گزشتہ روز انڈیکس میں مجموعی طور پر 1378.34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 84910.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،217 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،167کی قیمتوں میں کمی اور 63 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 449.50 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 30.19 ارب روپے تھی، کے ایس ای 30 انڈیکس 487.31 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد27197.43 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1693.48 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 130710.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.699 ارب روپے کا لین دین ہوا۔گزشتہ روز پی پی ایل کے 40779930 حصص، حب پاور کمپنی کے 28080507 حصص اور فوجی سیمنٹ کے 23127553 حصص کا لین دین ہوا۔ریڈکو ٹیکسٹائل،ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اور چکوال سپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔