عالمی

طولکرم کیمپ پر حملہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )نے طولکرم کیمپ پر حملے کو بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔عرب نیوز کے مطابق اوآئی سی نے ان کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت سمیت بین الاقوامی فورمز میں اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حالیہ تشدد اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی ایک طویل تاریخ کا حصہ ہے۔ عالمی فوجداری عدالت جیسے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ فوری کارروائی کریں۔

او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر بھی زور دیا کہ ’وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کےلیے فوری اور جامع جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے۔غزہ، لبنان اور مغربی کنارے پر اسرائیل کے حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button