عالمی

اپنی فوج لبنان یا غزہ میں تعینات نہیں کر یں گے ، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اپنی فوج اسرائیل کے مقابلے کے لیے لبنان یا غزہ میں تعینات نہیں کرے گا۔

اردو نیوز کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ اضافی یا رضاکار دستے لبنان یا غزہ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے پاس اتنی صلاحیت اور قوت ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کسی کی طرف سے بھی درخواست نہیں آئی ہے بلکہ ہمیں یقین ہے کہ انہیں ہماری فوجوں کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی عوام کے خلاف کئے گئے جرائم پر معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button