قومی

پروپیگنڈے کے تحت بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جارہاہے ،حکومت بلوچ خواتین کو پی ایچ ڈیز کرارہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے بلوچ نوجوانوں کو دہشتگردی میں دھکیلا جارہاہے ، پروپیگنڈے کے تحت بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جارہاہے جبکہ حکومت خودکش حملے کرانے کی بجائے بلوچ خواتین کو پی ایچ ڈیز کرارہی ہے۔

پیر کو وزیراعلیٰ ہائوس میں عدیلہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ ترک کرنے والی بچی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلانا ضروری سمجھا ،سب کو پتہ چلنا چاہئے کہ دہشتگرد کیسے لوگوں کو جھانسہ دے کر خودکش حملے کرواتے ہیں۔ جب عدیلہ بلوچ کے والد کو میسج آیا کہ اس کی بچی دوبارہ گھر نہیں آئے گی تو اس نے جدوجہد کی اور واپس بلایا ۔ عدیلہ بلوچ کا خود کش حملہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونا اہم پیش رفت ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستاننے مزید کہا کہ عدیلہ بلوچ کی طرف سے ممکنہ طور پر خودکش حملہ کرکے جانیں ضائع کرنے سے بچا لینے کا کریڈٹ عدیلہ بلوچ کے والد کو جاتا ہے۔ عدیلہ بلوچ کی والد کی طرح دیگر والدین بچوں سے رابطہ منقطع ہونے پر حکومتی نمائندوں سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ نوجوانوں کو دہشتگردی میں دھکیلا جارہاہے ،پروپیگنڈے کے تحت بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جارہاہے جبکہ حکومت خودکش حملے کرانے کی بجائے بلوچ خواتین کو پی ایچ ڈیز کرارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کوایندھن بنایا جارہاہے، گزشتہ روز پنجگور میں سوفٹ ٹارگٹ سمجھ کر مزدوروں کو قتل کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ معصوم لوگوں کو قتل کرنا کون سی آزادی کی جنگ ہے،عدیلہ بلوچ جیسی سینکڑوں بچے اور بچیاں دہشتگردوں کے کیمپوں میں موجود ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں کسی ملٹر ی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے عدیلہ بلوچ کا خود کش حملہ ترک کرکے قومی دھارے میں شامل ہونا اہم پیش رفت ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button