شہباز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے
اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہبازشریف کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمارجاری کردیے۔ یو این آفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے زیادہ باردیکھا گیا اور شہباز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کےجنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کوامریکی صدر سے بھی زیادہ باردیکھاگیا۔
امریکی صدر کا خطاب ایک لاکھ ایک ہزار، چین کے وزیرخارجہ وینگ یی کا خطاب 81 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر کا خطاب 51 ہزار، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے دیکھا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار بار دیکھا گیا۔
دنیابھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پربراہ راست نشرکیاگیاتھا۔
الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پربھی وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب16 لاکھ لوگوں نےدیکھا اور الجزیرہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاخطاب 3 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کا مقدمہ پیش کیا تھا اور اپنی تقریر کے آغاز میں غزہ میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مذمت سے آگے بڑھ کر اس جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں، جل رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا تھاکہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔